کراچی: سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کو زمبابوے کے خلاف ہار کے بعد گھر چلے جانا چاہیے جب سے یہ ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے ہر کوئی غیر مطمئن ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کہ رمیز راجہ کے پاس سارے پاور ہیں، ڈھونڈنے سے اگلی پلیئنگ الیون مل جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاداب ٹیم میں چار یا پانچ پر بیٹنگ کر رہا ہے تو اس سے شرمناک بات کوئی نہیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اپنے نمبر سے پیچھے ہٹ نہیں رہی، ہم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 70 فیصد فٹ ہیں، اگر فخر فٹ نہیں تھا تو اسے کیوں لیکر گئے، لگ رہا ہے ہم گیم سے باہر ہیں۔