چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کا ڈرائیور کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Secretary Mumtaz Ali Shah's driver affected for Coronavirus

کراچی : چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کے ڈرائیور کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر سول اسپتال منتقل کردیا   گیا، سندھ سیکرٹریٹ میں سرکاری افسران و ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا۔

کراچی میں 7 سے زائد ڈاکٹرز اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز نے پی پی ای کے بغیر کام کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے حفاظتی لباس، گلوز سینیٹائزر اور ماسک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 7ڈاکٹرز متاثر ہیں ،ان میں عباسی شہید اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر، این ائی سی ایچ میں چار ڈاکٹرز اور شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر(سول اسپتال) میں ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ،گلستان سوسائٹی و قائد آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہوگئی

اس سے قبل معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرز کو پی پی ایز دستیاب نہیں جسکی وجہ سے ڈاکٹرز بھی متاثر ہورہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کو حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پی پی ایز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Posts