عید پر بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہے، نیول چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief of Naval Staff urges to reflect on sacrifice and brotherhood on Eid

کراچی :چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں آزمائش کی گھڑی میں  بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف نے اپنے پیغام میں کورونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور سوگوار خاندانوں کے لئے دعا کی ۔

امیر البحر نے کراچی میں ہونیوالے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

نیول چیف نے گھر سے دور فرائض سرانجام دینے اور ملک کے سمندری سرحدی محافظوں کیلئے کی تعریف کرتے ہوئے پاک بحریہ کے فوجیوں کے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے، آرمی چیف

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں احترام انسانیت اور باہمی بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا تھا۔

Related Posts