سندھ کے ہندو ملازمین کیلئے خوشخبری، وزیراعلیٰ نے ہولی پر ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Holi in karachi

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

جمعرات کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، محکمہ صنعت اور محکمہ داخلہ کی اے ڈی پی کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ کونسلز ہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کریں۔

اجلاس میں وزیر ثقافت سردار شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ودیگر افسران شریک ہوئے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران سید مراد علی شاہ کی جانب سے 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، فنڈز سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دی جائیں گی، سندھ کی 23 ڈسٹرکٹ کونسلز کو بھی 261 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر ثقافت سردار شاہ نے وزیراعلی سندھ کو اسکیموں کی پروگریس سے متعلق بریفنگ دی۔بریفینگ کے دوران وزیر ثقافت سردار شاہ نے بتایاکہ گورکھ ہل پر سمر ریزورٹ تعمیر کیا جارہا ہے، ریزورٹ پر 3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے جبکہ 88.9 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، 2،2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

وزیراعلی سندھ کو اجلاس کے دوران بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت، سیاحت اور نوادرات کی 44 اسکیمیں ہیں جبکہ ان 44 اسکیموں کے لییاس سال 832 ملین روپے فنڈز رکھے گئے تھے اور 6 جاری اسکیموں کے لیے 67.34 ملین روپے مختص تھے۔

33.373 روپے خرچ ہوچکے ہیں۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ ثقافت کی 4 اسکیموں کے لیے 177.280 ملین روپے 3 قسطوں میں جاری کیے گئے جبکہ سندھ حکومت نے مارچ تک 849 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ محکمہ ثقافت اپنی 44 اسکیمیں مکمل کریں، حکومت نے فنڈز جاری کردیئے ہیں، جون تک ان اسکیموں کو مکمل کر کے بجٹ بک سے نکال دیں۔

Related Posts