سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب، ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ججز کے خلاف شکایات پر غور کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے طلب کر لیا جبکہ جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات زیرِ سماعت ہیں۔

سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی ججز بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا بینچ ججز کے خلاف شکایات کی سماعت کرے گا۔ کل صبح ہونے والے اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم فیصلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر ہونا چاہئے۔ نواز شریف 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔

سابق چیف جسٹس سمیت 8 ججز کے خلاف ریفرنس اپریل کے دوران میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل 209 اورججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور9 کوبنیاد بنایا گیا ہے۔

ریفرنس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل تھے۔

Related Posts