چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جا کر کردار ادا کریں لیکن انہوں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے، آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے تحریری دلائل جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا