اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے مولاناکولیڈرتسلیم کرلیاہے، چوہدری شجاعت حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulan fazl ch shujaat
اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے مولاناکولیڈرتسلیم کرلیاہے، چوہدری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ کا معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈرتسلیم کر لیا ہے، شہباز شریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں، وہ تو حادثاتی اور واقعاتی طورپر اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، اصل اپوزیشن لیڈر تو فضل الرحمان ہیں جنہوں نے دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ پرجے یو آئی ف کااجلاس، مولانا آج اہم اعلانات کریں گے

(ق) لیگ کے صدر نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ مفاہمت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں اور آپ اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط ہے اسے مٹانے کی کوشش کریں، آپ ایسے باپ کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور ملکی مفاد کو مقدم رکھ کر افہام وتفہیم سے معاملات کے حل پریقین رکھتے تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی نے بھی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی حامی بھرلی ہے۔

Related Posts