سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اسلام آباد سے لندن روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chaudhry Nisar Ali Khan is likely to take oath as a member of the Punjab Assembly

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار خان آج اسلام آباد ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 14 روز تک لندن میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے دوران طبی معائنے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کو وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا اہم امیدوار سمجھا جاتا ہے۔ چوہدری نثار آج دوپہر کے وقت لندن روانہ ہونے والے ہیں۔

چوہدری نثار کا دورۂ لندن سیاسی نوعیت کا نہیں ہے۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن جانے والے سینئر سیاسی رہنما 25 فروری کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  شہر اقتدار میں سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی ، ذرائع کے مطابق چوہدری نثار خان کے وزیراعظم پاکستان بننے امکانات روشن ہو گئے۔

شہرِ اقتدار اور پنجاب میں سرد موسم میں دو ہفتے قبل  سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا اور سیاست کے ایوانوں میں شدید ہلچل ہونے لگی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار خان کی انٹری ہونے کے ساتھ ہی باقاعدہ طور ان کو خالی ایم این اے کی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں تقریباً تمام ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے کے امکانات

Related Posts