گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہےکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وزیراعظم ہرفورم پر کشمریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ تو ہٹلر نے بھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل کرفیو کا 51 واں روز ہے، مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔