کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شرو ع ہوچکا ہے، شہر میں آج اور کل تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 20 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

گزشتہ روز قائد آباد میں 10.5، کیماڑی میں 9، نارتھ کراچی میں8.7، اورنگی ٹاؤن میں 8.4، کورنگی میں 6.8، گلشن معمار میں 6.4، گلشن حدید اور ناظم آباد میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔سب سے کم بارش اولڈ ائرپورٹ پر 0.5 ملی بارش ریکارڈ ہوئی۔