بلاول بھٹو زرداری نے آبی بحران کے حل کیلئے دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری نے آبی بحران کے حل کیلئے دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو زرداری نے آبی بحران کے حل کیلئے دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین پاکستان  پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پانی کے بحران کے حل کے لیے دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔

شہرِ قائد میں گزشتہ روز منعقدہ افتتاحی تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ  سیّد مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سیّد ناصر حسین شاہ ، مشیرِ قانون مرتضیٰ وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات سعید غنی نے پیغام دیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے جس کے تحت پانی کی قلت سے پریشان شہریوں کی مشکلات آسان ہوسکیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  بلاول بھٹو کی کراچی آمد کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 100 ایم جی ڈی کے واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ واٹر پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 50 ملین گیلن اضافی پانی مل سکے گا  جبکہ اس منصوبے سے کراچی میں پانی کی ضروریات کو پوراکرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح 

Related Posts