چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل مزار قائد پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار قائم خانی اور نائب صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کل مزار قائد کراچی پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،جلسے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش ہے پی پی پی کے تحت جلسہ عام تاریخ رقم کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریاز کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور سٹی ایریا PS-120/92کے صدر وعبدالرحمن وحید باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

پیپلز پارٹی کراچی کے مرکزی رہنمائوں نے کہاکہ مزار قائد پر جلسہ عام ظالم نیازی حکومت کے کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا رہنمائوں نے زندہ دلان کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسہ عام شرکت کریں اور نااہل نیازی حکومت کی عوام دشمن اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنمائوں نے کہاکہ مزار قائد جلسہ عام میں شرکت کے لئے ضلع کورنگی کی تمام سٹی ایریاز سے قافلے شرکت کرینگے ۔

سٹی ایریاز کی جانب سے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مزار قائد کے جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

Related Posts