پیپلزپارٹی جے یوآئی ف کے درھرنےمیں شرکت نہیں کرےگی، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا اورشرکت بھی کی تاہم پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔

بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری ڈیمانڈ ایک ہے لیکن دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ جا کر وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ لاکھوں لوگوں کے یہ جذبات ہیں کہ وہ وزیراعظم کو پکڑ سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے پہلے دن سے مارچ اور جلسے کی حمایت کی تاہم مطالبات ایک ہونے کے باوجود دھرنے میں شرکت نہیں کرسکتے، البتہ کورکمیٹی نے کہا تو پیپلزپارٹی بھی دھرنے میں حصہ لے گی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کو این آر او دینا ملک سے غداری ہو گی: وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کسی اور کی خواہش پر بنی جو عوام کا خیال رکھنے کے بجائے کسی اور کام میں لگی ہوئی،سلیکٹڈ‘ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوتی جارہی ہے، کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا ہے، عوام سمجھ رہے ہیں کشمیر پر سودا ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹونے کہاکہ حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے، حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے، وزیراعظم کشمیریوں کے وکیل کا دعوی کرتے ہیں اور کرتار پور راہداری بھی کھول رہے ہیں۔

تیز گام ایکسپریس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے،وزیر ریلوے کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان حادثات پر استعفوں کی بات کیا کرتے تھے، امید ہے وزیراعظم اپنے وعدے کو پورا کریں گے، جب کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیں،حکومت متاثرین کے مطالبات کو پورا کرے،حکومت کو اس ایشو کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

Related Posts