لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ دبئی کے لئے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں شرکت کیلئے 10 نومبر کو میلبورن جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی دبئی میں دو روز قیام کے دوران مختلف ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبورن میں منعقد ہوگی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل ایگزیکٹوز کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین 9 نومبر کو میلبورن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:بابر آخر کیوں ناکام ہو رہا ہے؟
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی منتقلی کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرے گا، آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔