دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، ایسے میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ بھی میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے، میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے۔میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری ٹیم کا ایکا ہے،انشائاللہ فائنل جیتیں گے۔اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ