چیئرمین این ایچ اے ان ایکشن، ایک ہی سیکشن میں براجمان 88 افسران و ملازمین تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NHA issued tenders for Disqualified company

اسلام آباد: چیئرمین این ایچ اے سکندرقیوم نے این ایچ اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر براجمان 88 ملازمین و افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

این ایچ اے کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ملازمین و افسران کی اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔تاہم افسران کے منظور نظر چند افسران تبادلوں کے اس جھکڑ کی زد میں نہ آسکے۔

دوسری طرف با اثر افسران و ملازمین نے اپنے تبادلے رکوانے کے لئے بھی بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔17 فروری کو این ایچ اے کے تبادلوں کے آفس لیٹر کے تحت ایڈمن ونگ پرسنل ٹو کے 88 ملازمین و افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ان میں گریڈ گیارہ سے سترہ تک کے ملازمین و افسران شامل ہیں جو عرصہ دراز سے اس سیکشن میں تعینات تھے۔ذرائع کا کہناہے کہ تبادلے کی زد میں آنے والے متعدد بااثر افسران نے اس آڈر کے بعد اب اپنا تبادلہ رکوانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ڈی اے کے سابق پبلک ہیلتھ انجینئر کے ظلم کی شکار خاتون انصاف کی طلبگار

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اس فہرست میں چند منظور نظر افسران کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو عرصہ پندرہ سالوں سے بدستور ایک ہی سیکشن میں براجمان ہیں۔

Related Posts