چیئرمین نیب کا لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین نیب کا لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کا حکم
چیئرمین نیب کا لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کا حکم

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک)کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے حکومت سے کیے گئے معاہدے کی مکمل پاسداری نہ کرنے کی بھی انکوائری کی جائے گی، کہ جب حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تھا کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تو دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع کیوں ہوگئی۔

چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے اور اس کیساتھ کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک پر عوام سے اووربلنگ کی مد میں اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔اس حوالے سے بھی انکوائری کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق کی مداخلت کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری بجلی کی بندش سے تنگ آ چکے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری، فالٹس اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو قانون کے مطابق فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ کے الیکٹرک کو اووربلنگ کرکے اربوں روپے ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔

Related Posts