اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کوکھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی، فراڈ، مضاربہ،مشارکہ، جعلی ہاؤسنگ کو آپریٹوسوسائٹیوںاور منی لانڈرنگ وغیرہ سے متعلق شکایات سنیں۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی شکایات انتہائی اطمینان اور تسلی کے ساتھ سنیں بلکہ ان کے ازالہ کیلئے قانون کے مطابق احکامات صادر کئے۔
شکایات کنندگان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی بدعنوانی سے متعلق ان کی شکایات کے حل کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کے چیف سیکریٹری تجارت سے ملاقات