شبرزیدی کی طبیعت بدستور ناساز، چھٹیاں ختم ہونے پر مزید چھٹی کی درخواست آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شبر زیدی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سیّد شبر زیدی کی طبیعت بدستور ناساز ہے جس پر انہوں نے چھٹیاں ختم ہوتے ہی مزید چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی چھٹیاں ختم ہونے پر دفتر آنے کی بجائے چھٹی کی نئی درخواست بھجوانے کا عمل اعلیٰ حکام کے لیے تشویش کا باعث ہے جبکہ ان کی درخواست مشیر خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

درخواست میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ میری طبیعت ناساز ہے، مجھے غیر معینہ مدت تک رخصت عنایت کی جائے۔

 وفاقی مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ درخواست پر غور کے بعد چیئرمین ایف بی آر کی چھٹی کی منظوری کیلئے اسے وزیر اعظم کو بھجوا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین ایف بی آر کے استعفے کی خبریں میڈیا پر گشت کرنے لگیں جبکہ اسی دوران شبر زیدی نے اعلان کیا کہ انہوں نے چیئرمین کے عہدسے سے استعفیٰ نہیں دیا تاہم اس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے 8 روز قبل وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے شکایت کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا عملہ میرے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرسکتا۔ ٹیکسز کا شارٹ فال اور خسارہ سمجھ سے بالاتر  ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر  کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Related Posts