کراچی:بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا کی سربراہی میں بلدیہ کورنگی کا عید الاضحی پر قابل ستائش اقدامات،یونین کمیٹیز کے چیئر مین،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز نے عید الاضحی کے تینوں دن آن روڈ رہ کر کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کی مکمل نگرانی کو یقینی بنا تے رہے۔
ضلع کورنگی کی حدود میں شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز میں گلیوں اور محلوں کی سطح سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں برق رفتاری کے ساتھ اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا دیا گیا۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا،وائس چیئر مین سید احمر علی اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کا میئر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کمشنر کراچی شہریار گل اور اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان،جاوید حنیف،غلام جیلانی،ہاشم رضا اور حمید الظفر کے ہمراہ عید الاضحی کے تینوں دن ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کا معائنہ کیا اورشاندار کاوشوں پر ضلع کورنگی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو مبارکباد پیش کی۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ عید الاضحی پر یونین کمیٹیز اور وارڈ سطح پر جامع حکمت عملی کے ذریعے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کو کامیاب انداز میں یقینی بنا یا گیا جس کی وجہ سے ضلع کورنگی کے چپے چپے میں عید الاضحی کے تینوں دن گلیوں اور محلوں کی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا گیا۔
چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا کہ قبل ازوقت عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا نے کے حوالے سے انتظامات کرلئے گئے تھے اس حوالے سے اجتماعی قربان گاہوں، مساجد و مدارس سے آلائشوں کو فوری اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت قائم کئے گئے کلیکشن پوائنٹ تک پہنچا نے کے مثالی انتظامات کئے گئے جبکہ کلیکشن پوائنٹس سے آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر تعمیر کئے گئے ٹرنچز میں محفوظ طریقے سے مدفون کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بارش کے باعث مشکلات میں گھرے کراچی کے مسائل پر کام کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ