چیئرمین الکرم ٹاولزشیخ مہتاب الدین چاؤلہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NKATI, NKIDMC, UFG condole sad demise of Mehtab Chawla

کراچی : ملک کے معروف بزنس مین ،چیئرمین الکرم ٹاولزاورپاکستانی ٹاولز کے ایک بڑے ایکسپورٹرشیخ مہتاب الدین چاؤلہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب اتوار کو مقامی نجی ہسپتال میں تقریباً ایک ماہ زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

مہتاب الدین چاؤلہ کو گزشتہ ماہ کے اختتام پر کورونا وائرس کی وجہ سے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا ۔

مہتاب الدین چاؤلہ پاکستان کی ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھے اور پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے حکومت کو مفید تجاویز بھی فراہم کرتے تھے۔

مرحوم ٹاولز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین بھی رہے جبکہ وہ جمعیت دہلی پنجابی سوداگران برادری کی بھی فعال شخصیت تھے اور سماجی حلقوں میں بھی ممتاز مقام رکھتے تھے۔

مرحوم مہتاب الدین چاؤلہ کی نماز جنازہ اتوار کوبعد نماز ظہرڈیفنس فیز8میں ادا کی گئی اور برادری کے مخصوص قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔

مہتاب الدین چاؤلہ کے انتقال پر بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں ایس ایم منیر، افتخارعلی ملک، سینیٹر عبدالحسیب خان، سینیٹر الیاس بلور،سراج قاسم تیلی،زبیرطفیل، آغاشہاب احمدخان،خالدتواب، انجینئرداروخان،طارق حلیم، شیخ عمر ریحان،ایس ایم نصیر، عقیل کریم ڈھیڈھی، گلزارفیروز،عبدالسمیع خان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اختیار بیگ، چوہدری عرفان یوسف، حنیف لاکھانی، سلطان صلاح الدین چشتی،شکیل ڈھینگڑا،شبنم ظفر،سلیم قاسم پٹیل،محسن شیخانی،شیخ منظرعالم،کریم عزیز ملک،احمدچنائے، انجم نثار، خورشیدبرلاس، غضنفربلور، عبداللہ ذکی، ہارون اگر،شاہین الیاس سروانہ،سید مظہرعلی ناصر، ملک سہیل حسین،آغا نعمت اللہ مظہرنے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میاں زاہد حسین،فرحان حنیف،کلیم صدیقی،سعیدہ بانو، اوردیگر نے سوشل میڈیاکے ذریعہ مہتاب الدین چاؤلہ کے صاحبزادوں ریحان مہتاب،فرخ مہتاب،کاشف مہتاب، اور نعمان مہتاب اسے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:رزاق داؤد کا ملازمین کو تنخواہ دیئے بغیر نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہتاب چاؤلہ کے انتقال سے پاکستان کے صنعتکاروں کو شدید صدمہ پہنچا ہے،پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں انکی کمپنی الکرم ٹاولز کا نمایاں حصہ رہا ہے۔ایس ایم منیر نے ملک بھر کے عوام سے کہا کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔

Related Posts