کورونا وائرس: یومِ پاکستان کے موقعے پر تقسیمِ اعزازات کی تقریب منسوخ کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Capital roads and markets to be washed tomorrow with chemical

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر حکومت نے کل ہونے والی تقسیمِ اعزازات کی تقریب منسوخ کردی ہے جو یومِ پاکستان کے موقعے پر منعقد ہونے والی تھی۔

ہر سال 23 مارچ کو یومِ پاکستان منایا جاتا ہے۔ اس موقعے پر کورونا وائرس کے پیشِ نظر  تقسیمِ اعزازات کی تقریب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد کے ساتھ ساتھ صوبوں میں ہونے والی تقریبِ تقسیمِ اعزازات بھی منسوخ کردی گئی ہیں جنہیں مناسب وقت پر منعقد کیا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق ایوانِ صدر کے ساتھ ساتھ گورنر ہاؤسز تقریبات بھی  منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ یومِ پاکستان کے موقعے پر پاک فوج کی پریڈ اور سرکاری تقریب پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جن میں ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کو تجارت اور مسافروں کے لئے بند کرنا اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی یوم پریڈ منسوخ کرنا شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت 8 روز قبل منعقدہ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے سرحدی داخلی راستے 16 مارچ سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے لئے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے  23 مارچ کی پریڈ منسوخ کردی

Related Posts