کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں لاک ڈاؤن: خلاف ورزی پر 16 دکاندار گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں لاک ڈاؤن: خلاف ورزی پر 16 دکاندار گرفتار
کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں لاک ڈاؤن: خلاف ورزی پر 16 دکاندار گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا سلسلہ جاری ہے حکومت پنجاب کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر مقامی 16دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

پنڈی پولیس کے مطابق مذکورہ دکانداروں نے حکومتِ وقت کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ پابندی کے دوران دکانیں کھول کر بیٹھنے والے دکانداروں کوگرفتار کرکے تمام دکانیں بند کر ادی گئی ہیں۔

ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف حکومت نے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ دکانیں بند کروا کر اور اجتماعات پر پابندی لگا کر حکومت کورونا وائرس کی روک تھام چاہتی ہے۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس فورس حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ضلعی انتظامیہ کی کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے استعمال کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف ایک اور کارروائی کی۔ ہینڈ سانیٹائزر وغیرہ آن لائن مہنگے داموں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت کی ہدایات پہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسد اللہ نے ملزم کو ٹریس کیا اور ملزم کو کال پر سامان کی خریداری کیلئے دو روز قبل رابطہ کرکے فون سے ٹریس کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی‘ ملزم گرفتار

Related Posts