جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کی مناسبت سے تقریب

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

 جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال 2023-2024ء کی مناسبت سے المصطفیٰ آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مولانا حافظ رضوان حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے حافظ اکبر رجائی کو تلاوت کلام الہی کے لیے مدعو کیا۔ کمیل حیدر بلتستانی نے سوز و سلام پیش کیا اور نئے طلاب کو علی ذوالقرنین نے خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

عبایا فرانس پر اسلام کا سیاسی حملہ ہے، فرانسیسی وزیر تعلیم

اس کے بعد مولانا محمد علی ہمدانی پرنسپل ہادی اسکول سسٹم نے بھی طلاب کے سامنے اپنے تحصیلی تجربات بیان کیے اور اپنے اسکول سسٹم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔  بعد ازاں گزشتہ تعلیمی سال 2022-2023ء کے پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی شلیڈز تقسیم کی گئیں۔

 آخر میں شیخ الجامعۃ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نے طلاب کو وعظ و نصیحت کی، جس میں انہوں نے حقیقی طالبعلم کے فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے طلباء کو حصول علم کے ساتھ ساتھ عمل اور آخرت کی فکر کرنے کی جانب متوجہ کیا۔

انہوں نے انبیاء و آئمہ کرام کی سیرت سے بھی فکر آخرت کے چند نمونے پیش کیے۔ تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ پر ہوا۔