کراچی کے لئے وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کررہا ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے لئے وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کررہا ہے، اسد عمر
کراچی کے لئے وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کررہا ہے، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کررہا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں چین سے منگوائے گئے جدید فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کو وسائل فراہم کرنے والا شہرہے لیکن اس کو اس کا حق نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست ٹیکسز کی مد میں 40 فیصد جبکہ سندھ کا 90 فیصد سے زائد ریونیو کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے، کے ایم سی کے پاس گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے،کراچی میں وفاقی حکومتی پیکیج کے ذریعے کام کرائے جارہے ہیں۔

رواں سال گرین لائن کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، گرین لائن بسوں کی ڈلیوری جون میں ہو جائیگی، جولائی یا اگست میں گرین لائن بس چلنے لگے گی۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے محمود آباد نالے پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ اورنگی اور دیگر نالوں پر بھی تجاوزات ہٹانے کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر کئی دہائیوں سے کام رکا ہوا تھا اسے تیزی سے آگے لے کر چلیں گے،کے فور منصوبے کی تکمیل کے لئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے عوامی شکایات کو بر وقت حل نہ کرنے پر سخت نوٹس لے لیا

Related Posts