وفاقی حکومت نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کر دی، صوبوں کو سائینو فارم ، کین سائینو،سائینو ویک ویکسین کی11 لاکھ 70 ہزارڈوز فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کیلئے کورونا ویکسین بذریعہ پرواز اور سڑک روانہ کی گئی ہیں،سندھ اور بلوچستان کے لیے ویکسین کھیپ بذریعہ پرواز بھجوائی گئی،صوبوں کیلئے کورونا ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پرروانہ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب کو6 لاکھ 15 ہزار،سندھ کو2 لاکھ 25 ہزار ڈوز ، خیبرپختونخوا کو ویکسین کی ایک لاکھ 30 ہزار، بلوچستان کو 50 ہزار،اسلام آباد کے محکمہ صحت کو65 ہزار، آزادکشمیر کو 60 ہزار اور گلگت بلتستان کو ویکسین کی 25 ہزار ڈوز روانہ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:شہر اقتدار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج تعینات

دوسری جانب وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 60 سے 64 سالہ افراد کو ویکسین لگانے کا عمل کل اتوار کے روز سے شروع ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کل اتوار کے روز 60 سے 64 سالہ افراد ویکسی نیشن کرا سکیں گے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 65 سالہ اور اس سے زائد العمر افراد کو ویکسین لگانے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔ وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ60 سال اور زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر جائیں اور ویکسین لگوائیں، سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

Related Posts