اسرائیل کو ہماری کمزوریوں نے فلسطین کیخلاف طاقتور بنا دیا ہے، مرکزی مسلم لیگ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سازش کے تحت معاشی بحران سے دوچار کیا گیا۔ ہماری کمزوریوں کی وجہ سے اسرائیل فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلشن اقبال میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں کراچی بھر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے صدر خالد مسعود سندھو نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا۔ کنونشن سے نائب صدر فیصل ندیم، مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، کراچی کے صدر احمدندیم اعوان سمیت دیگر مقررین نےبھی خطاب کیا۔

غزہ میں کسی بھی بہانے بے گناہ لوگوں کا قتل قابل قبول نہیں، سعودی ولی عہد

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ ہم اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم گروہی اور لسانی کشمکش لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر ختم کرسکتے ہیں۔ پاکستان اسی بنیاد پر بنا ہے کہ یہاں طبقاتی کشمکش کا خاتمہ ہوگا۔

 نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ سندھ پر مسلط حکمرانوں نے کراچی شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ کراچی نے ترقی کے بجائے پستی کا سفر طے کیا ہے۔ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔ اس شہر کا حق ہے کہ اس کو ترقی یافتہ بنایا جائے۔

ہم نے کم وقت میں منظم کام کے ذریعے اپنا تعارف پیش کیا۔ کراچی کے کروڑوں شہریوں کے لیے عوامی منصوبے ناکافی ہیں۔ کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں مرکزی مسلم لیگ موجود نہ ہو۔ مرکزی مسلم لیگ اپنے کردار کے ذریعے اس شہر کی روشنیاں بحال کرے گی۔

مرکزی رہنما سیف اللہ خالد نے کہا کہ دنیا کی طاقتور قومیں مسلمانوں پر بھوکوں کی طرح مسلط ہیں۔ مسلمان تعداد میں زیادہ ہونے کے باوجود مغلوب ہیں۔ اسرائیل کو مظالم سے روکنے والا کوئی نہیں۔ صہیونی استعماری نظام نے مسلمانوں کو معاشی طور پر غلام بنا دیا ہے۔ موجودہ حالات میں رسول اللہ کی سیرت طیبہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts