مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مارچ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے مہنگائی و بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اینٹی مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا۔

اینٹی مہنگائی مارچ 3 ستمبر بروز اتوار دن 3 بجے نرسری شاہراہ فیصل تا کراچی پریس کلب نکالا جائے گا، جس کی سربراہی مرکزی قائدین کریں گے۔

اس بات کا فیصلہ شاہراہ فیصل پر واقع پارٹی کے صوبائی سیکٹریٹ مسلم لیگ ہاوس میں اہم پارٹی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کررہے تھے۔ اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، رہنما انجینئر محمد نعمان، کراچی کے ٹاؤن صدور و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان، بھارت کو آگ لگ گئی

قائدین کا کہنا تھا کہبجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز قابل قبول نہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اندھا دھند اضافے نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔ مصنوعی مہنگائی ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

قائدین نے اس موقع پر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی شدید مذمت بھی کی۔ قائدین کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران حکومت نے عوام دوستی کا نہیں بلکہ عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ حکمرانوں کے اقدامات سے مہنگائی کا سونامی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ حکومت آہستہ آہستہ عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ظلم نہیں ہونے دے گی۔

انہوں ے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں مہنگائی مخالف مظاہرے کرکے عوام کی آواز بنے ہیں۔ اتوار کے روز اینٹی مہنگائی مارچ سے عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر قائدین کے عوام سے درخواست کی کہ اس اینٹی مہنگائی مارچ میں شریک ہوکر مہنگائی مخالف مہم کا حصہ بنیں اور اینٹی مہنگائی مارچ کو کامیاب بنائیں۔

Related Posts