اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام تقویم کے مقدس مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے اور بہت سے مسلمان محرم کی 9 اور 10 یا پھر 10 اور 11 تاریخ کا روزہ رکھتے ہیں۔
شیعہ مسلمان محرم الحرام کے دوران سیاہ کپڑے پہن کر جلسے جلوسوں میں ماتم اور سینہ کوبی کرتے ہیں۔ بہت سی مشہور شخصیات نے بھی یومِ عاشور کے موقعے پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد دلانے والا یہ دن ہر مسلمان کیلئے مقدس ہے۔ آج اپنی مختلف تصاویر شیئر کرنے والی شخصیات میں منیب بٹ بھی شامل ہیں۔

منیب بٹ نے 2012ء میں اداکاری شروع کی اور بہت سے اہم ٹی وی سیریلز کا حصہ بن چکے ہیں جن میں دلدل، باندی، کوئی چاند رکھ اور کیسا ہے نصیبا سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی تصاویر شیئر کیں۔

حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین براہِ راست (لائیو) شوز کے دوران اپنی گفتگو اور اسٹنٹس کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ کبریٰ خان نے بھی تصویر شیئر کی۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان اور عثمان مختار کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی کبریٰ خان کی تصویر پسند کی گئی۔ یمنیٰ زیدی نے بھی یومِ عاشور کے موقعے پر ایک تصویر شیئر کی۔

ڈرامہ سیریل دل نا امید تو نہیں میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ یومِ عاشور کے موقعے پر شیئر کی گئی تصویر میں یمنیٰ نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ فلم اسٹار ریشم نے بھی تصویر شیئر کی۔

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم اپنی فلم سنگھم کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں جن کی تصویر میں انہیں نذرونیاز کیلئے حلیم تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ معروف کامیڈین نوید رضا نے بھی تصویر شیئر کی۔
