سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، نوجوانوں کیلئے 47ارب کے 6پراجیکٹس منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے نوجوانوں کیلئے 47 ارب کے 6 پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی (سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی) نے قوم کے نوجوانوں کیلئے 47 ارب کے منصوبوں کی منظوری اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران دی جس میں وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا تیسرا مرحلہ بھی شامل ہے جس پر کروڑوں کی لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھ گئی

منظور کیے گئے منصوبوں میں 0.146162 ارب کی لاگت سے ایم ایس اور ایم فل کیلئے اوور سیز اسکالر شپ پروگرام، فیز 3 کے منتخب شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کرنے اور0.897554 ارب کی لاگت سے وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹرپروگرام شامل ہے۔

بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی اور 47.480 اربن کی لاگت سے پرائم منسٹر باصلاحیت نوجوانان انٹرن شپ پروگرام بھی منظور کیے گئے پراجیکٹس میں شامل ہے۔ اجلاس کے دوران احسن اقبال نے تمام منصوبوں پر گفتگو کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا نقطۂ نظر نوجوانوں کو رہنمائی اور اعلیٰ ہنرمندی کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے جو حکومت کے خیال میں روزگار کے امکانات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ ن لیگی حکومت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرے گی۔

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بہت سے ممالک میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کو قوم کے خوشحال مستقبل کیلئے اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ طلبہ کی ضروریات مدِ نظر رکھتے ہوئے لیپ ٹاپ کا اچھا معیار یقینی بنائیں۔

 

Related Posts