سی ڈی اے نے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی جدہ ٹاؤن کا قبضہ لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA took control of the private housing society, Jeddah Town

اسلام آباد: سی ڈی اے نے اسلام آباد کی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی جدہ ٹاؤن کا جزوی قبضہ لے لیا ہے جبکہ اس سوسائٹی کی ساری زمین کا قبضہ ایک ہفتے میں حاصل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جدہ ٹاؤن اسلام آباد کی پہلی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جس نے 1992-93میں اس ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں سوسائٹی کی انتظامیہ نے 297کنال کا این او سی لیا تھا جبکہ بعد ازاں سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق مزید800 کنال اراضی اس اسکیم میں شامل کر لی ۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اراضی سے زیادہ پلاٹ فروخت کر دیئے جس پر نہ صرف سی ڈی اے نے مطلوبہ کاروائی کی بلکہ اس سوسائٹی کا کیس نیب کے پاس گیا جنہوں نے اس سوسائٹی کی طرف سے کی جانیو الی خلاف ورزیوں پر دو ریفرنس دائر کئے جس کے باعث سوسائٹی انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ وہ سوسائٹی کی اراضی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حوالے کر دیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں سی ڈی اے کے اعلیٰ افسر محمود علی کی جعلسازی سامنے آ گئی

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر قانونی پہلوؤں کو مکمل کرنے کے بعد جدہ ٹاؤن کی اراضی کے قبضے کے حصول کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور جزوی طور پر حاصل کی جانے والی اراضی پر پلرز بھی لگا دیئے گئے ہیں اور سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو موئثر مانیٹرنگ کے لیے ہدایت کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور سی ڈی اے کی پلاننگ ونگ کے متعلقہ افسران جدہ ٹاؤن کی تمام اراضی کو قبضے میں لینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ جدہ ٹاؤن کی ساری اراضی ایک ہفتے کے دوران حاصل کر لی جائے گی۔

Related Posts