اسلام آباد: سی ڈی اے نے زون 5کی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا، عائشہ ٹاؤن کے پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔
سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون 5 کی پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔20 اکتوبر کو سروے کیا گیا۔
سروے کے مطابق پانچ ہاؤسنگ اسکیم میں غیر قانونی طور پر تعمیر اور ڈویلپمنٹ کا کام ہو رہا تھا۔اسلام آباد کے زون فائیو میں عائزہ ٹاؤن، عظیم ٹاون، دانیال ٹاؤن، نیو ماڈل ٹاؤن، راشد ٹاؤن شامل ہیں۔
ان غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو دفاتر نہیں ملے لیکن سائیڈ پر پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر موجود ہیں، آج عائشہ ٹاؤن اور عظیم ٹاؤن کے دفاتر کو اسسٹنٹ کمشنر رول سے مشاورت کے بعد سیل کر دیا جائے گا۔