اسلام آباد میں پارک انکلیو کی سیکورٹی کیلئے 16ملین روپے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA Approved Rs 16 million for security of Park Enclave

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منفرد ہاؤسنگ منصوبے پارک انکلیو ون کی سیکورٹی کیلئے 16ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں ملک کی نامور فرموں سے درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں گیس کی فراہمی کےلئے 10کروڑ روپے سے زائد رقم سوئی ناردرن کو ادا کر دئیے گئے ہیں جبکہ پارک انکلیو ون میں ایل ایل ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ سی ڈی اے کے منفرد ہاؤسنگ منصوبے پارک انکلیو ون کو ماڈل ماڈرن اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ منصوبہ بنانے کےلئے پر عزم ہے جس کےلئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ نے نہ صرف اس ہاؤسنگ منصوبے میں تعطل کے شکار ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا بلکہ ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے اس منصوبے میں پچھلے ایک سال سے تسلسل کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے علاوہ مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ۔

منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کی جس کے باعث پارک انکلیو ون کے ترقیاتی کام تقریباً مکمل کئے جا چکے ہیں پارک انکلیو ون کے رہائشیوں کو سیکورٹی کی چوبیس گھنٹے سہولیات کی فراہمی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 22 گاڑیاں 17 سال سے بغیر پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس ادا کیے رواں دواں

اس ضمن میں ملک کی نامور فرموں اور کمپنیوں سے درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں مذکورہ سیکٹر کی سیکورٹی کو مزید پائیدار بنانے کے لیے پارک انکلیو کے گیٹ پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ الیکٹرک بیرئر بھی نصب کر دیا گیا ہے۔

Related Posts