اسلام آباد میں 22 گاڑیاں 17 سال سے بغیر پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس ادا کیے رواں دواں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 22 گاڑیاں 17 سال سے بغیر پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس ادا کیے رواں دواں
اسلام آباد میں 22 گاڑیاں 17 سال سے بغیر پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس ادا کیے رواں دواں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 17 سال سے 22 گاڑیاں بغیر پرمٹ، ٹوکن ٹیکس اور بغیر پاسنگ سرٹیفیکیٹ کے رواں دواں ہیں جس پر کسی سرکاری ادارے نے آج تک ایکشن نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسٹیل ملز کے 7 مزدا ٹرک، 13 ٹریکٹرز، 1 ڈاٹسن پک اپ اور 1 سوزوکی جو مجموعی طور پر 22 گاڑیاں بنتی ہیں، بغیر کاغذات، پرمٹ اور پاسنگ سرٹیفیکیٹ کے ٹوکن ٹیکس ادا کیے بغیر سفر کرتی ہیں۔

یہ تمام گاڑیاں کٹ ویلڈ ہیں جن کی حالت سڑک پر چلنے کے قابل نہیں، پھر بھی ان سے باربرداری کا کام لیا جاتا ہے۔  ذرائع کے مطابق نجی اسٹیل ملز کے مالک کے سالے کی یہ تمام گاڑیاں ہیں جو کہ انگلینڈ میں مقیم  ہے۔

مذکورہ 22 گاڑیوں کے مالک کا نام زبیر ہے عرصہ 17 سال سے یہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں نہ تو آج تک کسٹم حکام نے اس پر پر کوئی کارروائی کی ہے اور نہ ہی ایکسائز آفس کے عملے نے ان گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ڈرایئور حضرات خود ساختہ رجسٹریشن نمبرز لگا کر یہ گاڑیاں چلاتے ہیں اور یہ نیا نمبر ہر روز لگایا جاتا ہے۔ گاڑیوں کا پاسنگ سرٹیفیکیٹ بھی آج تک جاری نہیں ہوا۔ 17 سال سے ٹیکس کی مد میں قومی خزانہ لاکھوں کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی وجہ سے کوئی ادارہ ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جبکہ محکمہ کسٹم ایکسائز آفس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی طرف سے آج تک ان گاڑیوں کی کسی قسم کی کوئی چیکنگ نہیں کی گئی۔

اگر ان گاڑیوں پر سنگین وارداتیں ہو جائیں تو ان گاڑیوں کو ٹریس کرنا ممکن ہی نہیں جبکہ گاڑیوں کا مالک زبیر عرصہ 17سال سے مبینہ طور ان گاڑیوں سے کروڑوں کی غیر قانونی آمدنی حاصل کرچکا ہے۔حکومت کو 1 روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیاگیا۔ 

اسلام آباد میں ان گاڑیوں سے ٹیکس اور واجبات کی وصولی نہ ہونا متعلقہ تمام اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں یوں کھلے عام قانون کی خلاف ورزی عرصہ 17سال سے ہو رہی ہے جس کو آج تک روکا نہیں جا سکا۔ 

یہ بھی پڑھیں: واٹربورڈ کی لائنوں سے لاکھوں گیلن پانی چوری کا انکشاف

Related Posts