مسابقتی کمیشن کی ٹیم نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Flour
Flour

لاہور: مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق بادی النظر میں گندم اور آٹے کے معاملے میں ساز بازکرنے پر فلور ملزایسوسی ایشن کے دفتر کی تلاشی لی گئی ۔

13دسمبر 2019 کے فیصلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرما نہ عائد کیاگیا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ اور مستقبل کی قیمتوں ،پیداواراور مارکیٹنگ سے متعلق بات چیت ، مشاورت اور فیصلے مسابقتی ایکٹ مخالف ہوتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور اس کے ممبران بادی النظر میں مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کے بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 کسٹمز افسران برطرف

ترجمان نے کہا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی انکوائری ٹیم نے اس سرچ اور انسپکشن کے عمل سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر سے اہم دستاویز قبضے میں لے لی ہیں ۔

Related Posts