لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے جنسی زیادتی کے ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں، پنجاب پولیس نے ملزمان کی معلومات فراہم کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز پنجاب پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ملزمان زیادتی کیس میں مطلوب ہیں۔
عوام سے درخواست کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے کہا کہ اگر ملزمان کے بارے میں آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو براہِ مہربانی پولیس کے نمبر 15 پر اطلاع کریں۔ معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھیں گے۔
پنجاب پولیس نے کہا کہ نہ صرف ایسے شہری کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا بلکہ معلومات فراہم کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔
یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں مطلوب ہیں اس حوالے سے اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو براہ مہربانی پولیس نمبر 15 پر اطلاع کریں.معلومات فراہم کرنے والے شہری کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائے گا بلکہ 25 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔#motorwayincident pic.twitter.com/e8UZJIknsW
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 12, 2020
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ملزمان کی لوٹ مار، جنسی زیادتی، مقدمہ درج