ڈالر کی نقد خرید و فروخت پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیزکی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگادی ہے۔

حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اسکے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

حکام کے جانب سے فارن ایکسچینج کمپنیز کو 2 ہزار ڈالر یا اسکے مساوی کرنسی کی خرید وفروخت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد منی چینجرز کے کاروبار میں بینکنگ چینلز کی شمولیت بڑھاناہے جبکہ فاریکس لین دین کو دستاویزی بنانا ہے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے بی کيٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز پر کرنسیز کی تجارت کی شرائط مزید سخت کردی گئی ہے۔

Related Posts