راناثناءاللہ پرفردجرم عائدکرنےکی کارروائی4فروری تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے راناثناءاللہ پرفردجرم عائدکرنےکےلئےسماعت30جنوری ملتوی کردی
عدالت نے راناثناءاللہ پرفردجرم عائدکرنےکےلئےسماعت30جنوری ملتوی کردی

لاہور: اینٹی نارکوٹیکس عدالت نے فرد جرم عائد کے لئے رانا ثناءاللہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے وکیل رانا ثناءاللہ کی جانب سے بیانات کی کاپیوں پر اعتراض کے بعد سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف اینٹی نارکوٹیکس کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقعے پر رانا ثناءاللہ کے وکیل نے پراسیکیوشن کی جانب سے دیئے گئے بیانات کی کاپیوں پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جو کاپیاں فراہم کی گئی ہیں وہ پڑھی نہیں جارہیں۔ 

عدالتی کارروائی کے دوران وکیل رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی وکیل شوکت علی بیان پڑھ کرسنا دیں۔ ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے پراسکیوٹر کو 1 کروڑ روپے دیئے 20 روپے کاپیوں کے لئے بھی دے دیتے۔ ان کے ایک پیشی کا 1 لاکھ کا ٹی اے ڈی بن جاتا ہے تاہم پراسکیوشن کے وکیل نے 1 کروڑ روپے فیس لینے کی تردید کردی۔ عدالت مزید کارروائی 4 فروری تک ملتوی کردی۔

بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی ہدایت پر میرے خلاف دو سال قبل کیس بنایا گیا تھا۔ جس ویڈیو کا بیان منسٹر اور ڈی جی دیتے رہے وہ آج تک عدالت میں فراہم نہیں کی گئیں۔جعلی کیسز کا فیصلہ صرف ایک آڈر سے ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو فراڈ انہوں نے میرے اور قوم کے ساتھ کیا ان کے خلاف بھی کیس عدالتوں میں چلیں گے۔ یہ لوگ خود الیکشن کمیشن میں اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے انڈیا اور اسرائیل سے پیسہ لیئے اور ان پیسوں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اعتراف جرم کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس کاروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے پھولنے والی جماعت ہے ، یہ فنڈنگ فارن نہیں بلکہ ملک دشمنوں سے لی گئی۔ آج آٹا 30 روپے اور 35 روپے سے بڑھ کر 75 روپے تک پہنچ چکا ہے۔  آٹا، چینی، ادویات چوروں نے مہنگائی کا بازار لگا رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 9روزکی توسیع

Related Posts