اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین تحریکِ انصاف کی توشہ خانہ کیس کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔
کراچی میں اگلا چیلنج بارشوں سے نمٹنے کا ہے۔مرتضیٰ وہاب
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ توشہ خانہ کیس کو ناقابلِ سماعت قرار دیا جائے جبکہ سیشن عدالت توشہ خانہ کیس میں ہی سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردِ جرم عائد کرچکی تھی۔
قبل ازیں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ ان کی توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کی جائیں۔
تاہم عمران خان کی درخواست کے برخلاف چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواستیں سننے سے معذرت نہیں کی۔ قبل ازیں اسی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باعث عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن بھی کیا گیا تھا۔