کراچی : کارنیلن نے کراچی میں ویمنز ٹالرنس کرکٹ لیگ منعقد کرنے کا اعلان کردیا، کراچی کی چار جامعات کی 12 ٹیمیں 10دسمبرسے ایکشن میں ہونگی۔
کارنیلن کی پراجیکٹ مینیجر عائشہ عثمان سر سید یونیورسٹی میں رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی، عبیرہ جاوید سید، فکیہہ عمران اور کوچ عطا الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے انعقاد سے کراچی سے مزید نیا ٹیلنٹ فراہم ہوگا ہم چاہتے ہیں کی پاکستانی ویمینز کرکٹ ٹیم میں کراچی کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہو۔
اسی مقصد کے تحت ہم آگے بڑھ رہے ہیں، عائشہ عثمان نے لیگ میچز اور ٹریننگ سیشنز کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اور کمیونٹی یوتھ کو ایک دھارے میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان خواتین میں لیڈرشپ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے امن اور رواداری کی طرف راغب کیا جائے۔
مزید پڑھیں :انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ویمنز کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
عائشہ عثمان نے بتایا کہ چار ستمبر کو کراچی میں جویریہ خان کی زیر سرپرستی ٹالیرینس کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی گئی تھی یہ پریس کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
سلیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروجیکٹ مینیجر نے بتایا کہ 4 اور 5 نومبر کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ا یڈمنسٹر یشن کراچی اور عثمان انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کراچی میں،6 اور 7 نومبر کو یونیورسٹی آف کراچی میں جبکہ سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں 10 اور 20 نومبر کو ٹرائلز منعقد کیے گئے تھے۔
پی سی بی کے کوچز کی زیرنگرانی ٹرائلز لئے گئے اور بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ کراچی کے معروف کوچز سید حارث ایاز، عبدالسعد عطا الرحمان خان اور منور صدیقی نے ٹرائلز میں شرکت کرنے والی طالبات کے ٹرائلز لئے اور 180 کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔
عائشہ عثمان نے کرکٹ ٹیموں کے لوگوز اور ناموں کا بھی اعلان کیا۔ جس کے مطابق سرسید یونیورسٹی، جامعہ کراچی، عثمان انسٹیٹیوٹ اور آئی بی اے کی180طالبات کو بارہ ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف،تحقیقات شروع