قائداعظم کے اصولوں پر عمل خراجِ عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائداعظم کے اصولوں پر عمل
وزیراعظم کا بجلی چوری کرنے والوں اور نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قوم کو قائدِ اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج بھی قائدِ اعظم محمد علی جناح قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، پورا ملک بابائے قوم کو انتہائی عقیدت و احترام سے یاد کرتا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyMjQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDIyNCAtINi52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINqp24zZhNim25Ig2qnYp9i62LDYp9iq2ZAg2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2KzZhdi52Iwg2KfZhduM2K/ZiNin2LHZiNq6INqp24wg2KfYs9qp2LHZiNm52YbbjCDYotisINiz25Ig2LTYsdmI2LkiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTU0OTkzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzAzL0VDUC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LnYp9mFINin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2qnbjNmE2KbbkiDaqdin2LrYsNin2KrZkCDZhtin2YXYstiv2q/bjCDYrNmF2LnYjCDYp9mF24zYr9mI2KfYsdmI2rog2qnbjCDYp9iz2qnYsdmI2bnZhtuMINii2Kwg2LPbkiDYtNix2YjYuSIsInN1bW1hcnkiOiLYudin2YUg2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiDaqduM2YTYptuSINqp2KfYutiw2KfYqtmQINmG2KfZhdiy2K/ar9uMINis2YXYuSDaqdix2KfZhtuSINqp2Kcg2b7bgdmE2Kcg2YXYsdit2YTbgSDZhdqp2YXZhCDbgdmI2q/bjNin2IwgIiwidGVtcGxhdGUiOiJ1c2VfZGVmYXVsdF9mcm9tX3NldHRpbmdzIn0=”]

قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط من حیث القوم ہمارے لیے بھی رہنما اصول ہیں۔ عظیم قائد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے اصولوں پر عمل کرنا بہترین طریقہ ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ انتہا پسندی کو شکست دینے، جمہوریت، پر امن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھا جائے۔ آئیے قومی اتحاد کے ساتھ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندۂ تعبیر کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائدِ اعظم نے قوم کو عظیم مقصد کیلئے بہادری سے مشکلات کا مقابلہ کرنے کا درس دیا۔ آپ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمان قوم اپنا اجتماعی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آپ کی زندگی آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی آئینہ دار تھی۔ 

Related Posts