سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد، نگران وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

لندن: نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ میری لندن آمد کا مقصد دولتِ مشترکہ کے یوتھ کانفرنس اجلاس میں شرکت رہا، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک افغان سرحد 9روز بندش کے بعد کھل گئی

نگران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کانفرنس میں 50 ممالک سے 40 وزرا نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع کا احاطہ کیا گیا۔ سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ پاک بھارت تعلقات منقطع ہیں۔

وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔ نگران حکومت کے سرکاری اقدامات سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو باہر نکالنے کا فیصلہ مناسب ہے۔ انہیں ملک چھوڑنے کیلئے وقت دیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کئی دہائیوں سے مثبت، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔ نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ جلد کریں گے۔ 

Related Posts