یومِ حقِ خود ارادیت: تحریکِ انصاف کی کاروانِ یکجہتی ریلی حیدر آباد پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ حقِ خود ارادیت: تحریکِ انصاف کاروانِ دفاع یکجہتی ریلی حیدر آباد پہنچ گئی
یومِ حقِ خود ارادیت: تحریکِ انصاف کاروانِ دفاع یکجہتی ریلی حیدر آباد پہنچ گئی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ حقِ خود ارادیت کے موقعے پر تحریکِ انصاف سندھ کی  کاروانِ دفاع یکجہتی ریلی حیدر آباد پہنچ گئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ریلی کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی اور اراکینِ سندھ اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اراکینِ سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی، دُعا بھٹو، ایڈووکیٹ بھگوان داس بھیل اور دیگر رہنما بھی ریلی کے قائدین کے ہمراہ حیدر آباد پہنچے ہیں۔

حیدر آباد میں ہندو برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کے شرکاء شو مندر پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مندر میں ہندو برادری کی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔

اس موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں نریندر مودی نے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی ہے۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارت میں متنازعہ شہریت کا قانون ہمارے مذہب پر حملے کے مترادف ہے جبکہ مودی نے ایک سیکولر ریاست کو ہٹلر کی ریاست بنا دیا۔

سینئر مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج کا کاروان کھوکھرا پار پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوجائے گا۔ ہندو برادری کے اکابرین ہماری ریلی کا ہر جگہ استقبال کررہے ہیں، مودی سرکار کے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔

رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروان کشمیری اور ہندوستانی مزلمان برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے۔

جے پرکاش اکرانی نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک تھا جو مودی کا فاشسٹ ملک بن گیا ہے جبکہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر محبت کا ثبوت دیا۔ اقوامِ متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اس موقعے پر رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم  کراچی سے کاروانِ یکجہتی ریلی لے کر نکل چکے ہیں۔ یہ ریلی مودی کو جواب دینے کے لیے ہے۔

ایم پی اے دُعا بھٹو نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت مظلوم کشمیریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ  کشمیریوں کے ساتھ خونریزی کی جارہی ہے۔

دُعا بھٹو نے کہا کہ ہماری  ریلی اقلیتی برادری کے ساتھ ہے جس کے ساتھ ہم مودی کو جواب دیں گے۔ پاکستانی اقلیتی برادری سالہا سال سے ہمارے ساتھ پر امن طور پر رہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریلی ہم پاک فوج کو سلام پیش کرنے کے لیے بھی نکال رہے ہیں۔ ریلی میں تمام بہن بھائیوں کو شرکت کرنی چاہئے۔ ہم مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

حلیم عادل شیخ کی قیادت میں مندر جانے والے اراکینِ اسمبلی و سیاسی قائدین اور ریلی کے شرکاء مندر کے عمائدین سے ملے اور ان سے حالات کے بارے میں سوال و جواب کیے۔

ہندو عمائدین نے ملک کے حالات اور مندر میں عبادت کی آزادی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے۔ ہمیں مذہبی فرائض کی ادائیگی میں کوئی مشکل نہیں۔ 

اس موقعے پر ریلی کے شرکاء اور رہنماؤں نے  پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور مودی سرکار مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے  بھی لگائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر پارٹی رہنما 5 جنوری کو ہونے والی ریلی کی تیاریوں کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں دو روز قبل تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما ریلی کے نقطۂ آغاز پر پہنچے اور کاروانِ دفاع یکجہتی ریلی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما 5 جنوری ریلی کی تیاریاں دیکھنے پہنچ گئے

Related Posts