گاڑی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے اے وی ایل سی، 15 مددگار سے منسلک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گاڑی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے اے وی ایل سی، 15 مددگار سے منسلک
گاڑی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے اے وی ایل سی، 15 مددگار سے منسلک

کراچی میں موٹر سائیکل اور کار لفٹنگ کے واقعات، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو 15 مددگار سے منسلک کردیا گیا۔ چوری اور چھینی گاڑی کی شکایت پر اب فوری ایکشن لیا جائے گا۔

15 مددگار کی انٹری چلتے ہی ٹیمیں روانہ ہونگی۔ مخصوص پوائنٹس پر گاڑی اور موٹر سائیکل کی تلاش شروع کر دی جائے گی۔ شہر کے اندر اور باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی۔

فوری ایکشن سے گاڑی چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید نفری لگا دی گئی ہے۔

کراچی سے باہر جانے ولے راستوں پے مختلف اوقات میں اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔ چوری کی موٹر سائیکلوں کا پیچھا بلوچستان میں بھی کیا جائیگا۔ اندرون سندھ منظم گینگز کارلفٹنگ اسنیچنگ مىں ملوث ہیں، ان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

Related Posts