اسلام آباد میں گاڑیاں کرائے پر حاصل کرکے فروخت کرنے والا گروہ سرگرم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں گاڑیاں کرائے پر حاصل کرکے فروخت کرنے والا گروہ سرگرم
اسلام آباد میں گاڑیاں کرائے پر حاصل کرکے فروخت کرنے والا گروہ سرگرم

اسلام آباد:شہر اقتدار میں گاڑیاں کرائے پر حاصل کرکے آگے فروخت کرنے والا گروہ سر گرم ہوگیا، ملزمان نے ہنڈا سٹی گاڑی شو روم سے گاڑی رینٹ پر لیکر آگے فروخت کر دی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق،راجہ عمران اصغر سکنہ اصغر مال راولپنڈی، راجہ عابد سکنہ اصغر مال،گلنواز ولد ج لعل سکنہ جناح گارڈن نے راحیل موٹرز جی ایٹ مرکز سے ہنڈا سٹی گاڑی ماڈل 2020 رینٹ پر لی اور پیشہ ور ملزمان سے ملی بھگت کر کے آگے فروخت کر دی اور گاڑی واپسی پر انکاری ہو گئے۔

گل نواز نامی نوسر باز جو پہلے بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور خود کو بڑا با اثر سرکاری ملازم ظاہر کرتا ہے سے جب راحیل موٹرز کے مالک رانا راحیل نے گاڑی کی واپسی کا تقاضا کیا تو گل نواز نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

گل نواز نے کہا کہ اگر کوئی قانونی کارروائی کی تو تمہیں جان سے ماردیں گے،واضح رہے کہ یہ نوسر بازوں کا ٹولہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں متعدد وارداتیں کر چکا ہے اور بہت سے لوگوں کو انکی قیمتی گاڑیوں سے محروم کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار

رانا راحیل نے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے میری گاڑی بازیاب کروائی جائے اور ان ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related Posts