کراچی: حیدر آباد سے کراچی آنے والی دولہا کی کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ دولہا جاں بحق ہوگیا جبکہ شادی کی تقریبات میں مصروف گھر کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب پیش آیا جب حیدر آباد سے ملیر پہنچنے والی دولہا کی کار موٹر وے ایم نائن پر حادثے کا شکار ہوئی۔ کراچی آنے والی بارات میں دولہا کی کار پاور سیمنٹ فیکٹری نوری آباد کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔
کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ دولہا محمد جنید قاضی جاں بحق ہوا جبکہ 4 دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدر آباد میں داخل کیا گیا ہے۔ دولہا کی میت ایھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل مریدکے میں تیز رفتار بس ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ 3 روز قبل صادق آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بردار بس کو مریدکے کے مقام پر پیش آیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: مریدکے، تیزرفتاری کے باعث بس کا ٹریلر سے تصادم، 5 مسافر جاں بحق