بغاوت کا مقدمہ، کیپٹن صفدر اور عمران خالد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بغاوت کا مقدمہ، کیپٹن صفدر اور عمران خالد پر فرد جرم عائد کر دی گئی
بغاوت کا مقدمہ، کیپٹن صفدر اور عمران خالد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر اور پارٹی کے ایم پی اے عمران خالد پر بغاوت اور حکومتی امور میں مداخلت کے مقدمے میں ہفتہ کو عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر، کیپٹن صفدر، ایم پی اے سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ صفدر اور عمران خالد جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 20 جون کو گواہوں کو بھی طلب کر لیا جب کہ حکومتی معاملات میں مداخلت کا الزام لگانے والوں کو 29 جون کو طلب کر لیا۔

تاہم کیپٹن صفدر اور خرم دستگیر کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا جب کہ سابق ڈپٹی میئر اور ایم پی اے عمران خالد کو ہر سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

2020 میں، گوجرانوالہ میں کیپٹن صفدر کے خلاف بغاوت اور ”لوگوں کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف اکسانے” کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Related Posts