.کراچی:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
اس سےقبل مزارقائد کےتقدس کی پامالی سےمتعلق کیس میں کیپٹن(ر)صفدرکو عدالت میں پیش کیا گیا ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج ہے۔
سٹی کورٹ میں مزارقائد کے تقدس کی پامالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا ملزم کہاں ہےکیوں پیش نہیں کیاگیا جس پر وکلا نے بتایا کہ ہمارےموکل کو8بجےگرفتارکیاگیالیکن ابھی تک پیش نہیں کیا، سیاسی مقدمہ بنایاگیا،پولیس جان بوجھ کرپیش نہیں کررہی۔
سماعت کے دوران مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے وکلا آپس میں الجھ گئے اور کمرہ عدالت میں جج کے سامنے ایک دوسرے کے اوپر چلاتے رہے، جس کے بعد عدالت نے وکلااور فریقین کوخاموش کرادیا اور کہا کسٹڈی آجائے تو پھردلائل سن لیں گے۔
پولیس کی جانب سے کیپٹن(ر)صفدرکوبکتربندمیں سٹی کورٹ پہنچایا گیاتھا، جس کے بعد کیپٹن(ر)صفدر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیرمیمن کے روبرو پیش کیا گیا۔اس موقع پر سٹی کورٹ کے اطراف 400سے زائد اضافی اہلکار تعینات کئے گئے۔
خیال رہے مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں مزارقائدکی بے حرمتی،املاک کو نقصان،دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ مقدمے میں 200نامعلوم افراد بھی نامزدہیں۔