سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہاہے کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں : سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی