اسلام آباد: ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں اور مصروف ترین علاقوں کو کیمیکل سے دھویا جائے گا۔
اس حوالے سے وفاقی ترقیاتی ادارے ، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اٹک کی ایک کیمیکل فیکٹری سے کیمیکل خریدنے کیلئے رابطہ کرلیاہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے سپرے کرنے اور بڑی مارکیٹوں اور مصروف علاقوں اور وہاں پر موجود سڑکوں اور گلیوں کو کیمیکل سے دھونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف سڑکوں اور علاقوں میں اسپرے کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں موٹرویز مسافر گاڑیوں کے لئے بند